جرائم و حادثات
وقارآباد ضلع میں اس سال جرائم کی شرح میں اضافہ: ضلع ایس پی کا انکشاف

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع وقارآباد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے یہ بات ضلع کی ایس پی اسنیہا مہرا نے کہی۔ آج انھوں نے ضلع ایس پی آفس میں سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
ایک سال کے دوران پیش آنے والے جرائم، حادثات اور خواتین پر حملوں سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں سال 2024 میں 3,691 جرائم درج ہوئے تھے، جبکہ 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر 3,813 ہو گئی سال 2024 کے مقابلے میں 2025 میں جرائم کی شرح میں 3.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایس پی اسنیہا مہرا نے کہا کہ 2026 میں اس تعداد کو کم کرنے کے لیے پولیس محکمہ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ پریس کانفرنس میں تانڈور، پرگی اور وقارآباد کے ڈی ایس پیز موجود تھے۔



