جرائم و حادثات

نظام آباد کے 2 اے ٹی ایم سنٹرس سے لاکھوں روپے کی چوری

نظام آباد: ریاست تلنگانہ نظام آباد کے آریہ نگر اور سائی نگر کے اے ٹی ایم سنٹرس میں بڑی چوری کی واردات پیش آئی۔شرپسندوں نے گیس کٹر کی مدد سے اے ٹی ایم مشینوں کو توڑ کر نقد رقم لوٹ لی۔

 

سائی نگر میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کے اے ٹی ایم سے تقریباً 9 لاکھ روپے چوری کیے گئے۔ جبکہ آریہ نگر میں موجود ڈی سی بی (DCB) اے ٹی ایم سے لگ بھگ 30 لاکھ روپے کا سرقہ کیا گیا۔گیس کٹر استعمال کرنے کے دوران کچھ نقد رقم آگ لگنے سے جل گئی۔

 

پولیس کے مطابق پانچ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے اس ڈکیتی کو انجام دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ کاماریڈی کے ایس پی راجیش چندر نے جائے واردات کا معائنہ کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button