جرائم و حادثات
کورٹلہ کے قریب خوفناک حادثہ – شوہر اور بیوی ہلاک ؛ بیٹی زخمی
تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹ پلی–کورٹلہ قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں میاں بیوی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق نظام آباد ضلع کے آرمور منڈل، منتھنی گاؤں سے تعلق رکھنے والے کوٹگیرِی موہن اپنی اہلیہ لاونیا اور بیٹی کیرتھی کے ساتھ جگتیال ضلع کے مشہور مندر کونڈاگٹو آکے درشن کے لیے کار میں گئے تھے۔ درشن کے بعد واپسی کے دوران میٹ پلی–کورٹلہ قومی شاہراہ پر پدا گنڈو علاقہ کے قریب ان کی کار ایک لاری سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں کوٹگیرِی موہن اور ان کی اہلیہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ بیٹی کیرتھی شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی لڑکی کو علاج کے لیے مقامی ہاسپٹل منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔



