جرائم و حادثات
بائیک گڑھے میں گر پڑی 3 نوجوان ہلاک۔ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں حادثہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ سنگاریڈی ضلع میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کلورٹ کے گڑھے میں گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ واقعہ نارائن کھیر کے مضافات میں نظام پیٹ–بیدر قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ زیرِ تعمیر 161-بی ہائی وے پر کلورٹ کے لیے کھودے گئے گڑھے میں موٹر سائیکل گر گئی۔ اس حادثے میں نرسمہلو (27)، ملیش (24) اور مہیش (23) کی موت ہو گئی۔
مرنے والوں کی شناخت نارائن کھیر منڈل کے نرساپور کے رہنے والوں کے طور پر کی گئی ہے۔



