حیدرآباد میں دسویں جماعت کے طالب علم نے والد کے ڈانٹنے پر خودکشی کر لی

حیدرآباد میں دسویں جماعت کے طالب علم نے والد کے ڈانٹنے پر خودکشی کر لی
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے دومل گوڑہ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ دسویں جماعت کا طالب علم اروند اپنے والد کے ڈانٹنے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوا اور جب والدین گھر پر موجود نہیں تھے تو اس نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اروند دسویں جماعت میں پڑھ رہا تھا۔ والد نے اسے پڑھائی میں توجہ نہ دینے پر ڈانٹا اور کہا کہ اچھی طرح پڑھو تو اچھے نمبر آئیں گے۔ اس ڈانٹ سے بچہ شدید پریشان ہو گیا۔
والدین کے گھر سے باہر نکلنے کے بعد وہ کمرے میں اکیلا تھا اور اس نے خودکشی کر لی۔ تھوڑی دیر بعد گھر والے واپس آئے تو اسے پنکھے سے لٹکا دیکھ کر صدمے میں آ گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



