جرائم و حادثات

2 معصوم بیٹیوں کو پانی دھکیلنے کے بعد خاتون نے سری سیلم کنال میں لگا دی چھلانگ

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے نندیال ضلع میں اتوار کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

 

گڈی ویمولا منڈل کے منچالاکٹّہ کے قریب ایک خاتون نے اپنے دو کمسن بچوں کو شری سیلم کنال میں دھکیلنے کے بعد خود بھی چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

 

مہلوکین کی شناخت اونڈوٹلہ کی رہنے والی لکشمی دیوی، اس کی چار سالہ بیٹی ویشنوی اور پانچ ماہ کی معصوم بچی سنگیتا کے طور پر کی گئی ہے۔

 

پولیس کا شبہ ہے کہ خاندانی جھگڑے اس خودکشی کی وجہ ہوسکتے ہیں۔ واقعے کے سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button