جرائم و حادثات

حیدرآباد کے عطاپور میں ہرن کے گوشت کی فروخت کا پردہ فاش – پولیس کے دھاوے میں ایک گرفتار

حیدرآباد کے عطاپور علاقے میں ہرن کے گوشت کی مبینہ فروخت نے سنسنی پھیلا دی۔ بتایا گیا ہے کہ عطاپور کے سلیمان نگر میں ہرن کا گوشت فروخت کرنے والے محمد عرفان الدین کو اسپیشل آپریشنز ٹیم پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 

مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے تلاشی لی اور ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہرن کا گوشت اور دیگر شواہد برآمد کئے۔پولیس کے مطابق محمد عرفان الدین کے پاس سے تقریباً 15 کلو ہرن کا گوشت، ہرن کی کھال، ہرن کا سر اور 3,500 روپے نقد رقم ضبط کی گئی۔

 

پولیس نے واضح کیا کہ جنگلی حیات کا شکار اور اس کی خرید و فروخت قانوناً جرم ہے اور اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button