جرائم و حادثات

بی جے پی رکن اسمبلی کا بیٹا گانجہ پیتے ہوئے پکڑا گیا

حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں آج ایگل فورس نے منشیات کے استعمال میں ملوث ایک رکنِ اسمبلی کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

 

نارسنگی کے علاقہ میں چند افراد کی جانب سے منشیات استعمال کرنے کی اطلاع پر ایگل ٹیم اور نارسنگی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مقام پر چھاپہ مارا جہاں سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق جملا مڑوگو کے ایم ایل اے آدی نارائن ریڈی کے بیٹے سدھیر ریڈی کو ایک اور شخص کے ہمراہ منشیات استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ دونوں کے طبی ٹیسٹ کروائے گئے جن کی رپورٹس مثبت آئیں۔

 

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سدھیر ریڈی نے گانجہ استعمال کیا تھا اور وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ اسی نوعیت کے معاملے میں پکڑا جا چکا ہے۔

 

بعد ازاں پولیس نے سدھیر ریڈی کو گرفتار کر کے علاج کے لیے ڈی ایڈکشن سینٹر منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button