مکتھل کے ستیہ رام گاؤں میں خوفناک حادثہ – نوجوان جاں بحق

مکتھل منڈل کے ستیہ رام گاؤں میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو صبح تقریباً 6:00 بجے ستیہ رام گاؤں سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد پاشاہ ولد محمد مولائی ، چکن لانے کے لیے اپنی ہونڈا شائن موٹر سائیکل پر مکتھل جا رہے تھے
۔ اسی دوران بھت پور گاؤں کے مضافات میں پل کے قریب مکتھل سے آنے والی نیلے رنگ کی بلورو گاڑی (نمبر: TS06UC4794) کے ڈرائیور نے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔حادثے میں محمد پاشا کے سر اور دائیں ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اس واقعہ کے وقت وہاں سے گزرنے والے کونڈا ڈوڈی گاؤں کے رہائشی پیتا رامولو نے حادثے کی اطلاع مقتول کے والد محمد مولالی کو فون کے ذریعے دی۔
اطلاع ملتے ہی محمد مولالی جائے حادثہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے دیکھا کہ ان کا بیٹا پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ بلورو گاڑی کا ڈرائیور مکتھل کا رہنے والا رام داس رمیش ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



