جنرل نیوز
آتماکور مارکیٹ یارڈ میں مکئی کے گودام کا افتتاح

وزیر واکٹی سری ہری کے حکم پر آتماکور مارکیٹ یارڈ میں 2000 میٹرک ٹن گنجائش والا گودام آج چہارشنبہ کے روز تلنگانہ گودام کارپوریشن ونپرتی کو مختص کیا گیا۔ آتماکور ،زرعی مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین محمد رحمت اللہ، نے مکئ کے گودام کا افتتاح کیا۔
اس کے بعد، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مکئی کی نقل و حمل کے لیے صحیح پورٹر ریٹ حاصل کرنے کے لیے ہمارے لۓ کام کیا۔
آتماکور مارکیٹ کے چیئرمین محمد رحمت اللہ نے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کے اراکین اور عملہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس پروگرام میں وائس چیرمین کے کرشنا ریڈی، آتماکور منڈل کانگریس پارٹی کے صدر آر پرمیش، تلسی راج، آتماکور ٹاؤن کے صدور نلگنڈہ سینو، جہانگیر اور دفتری عملہ اور پورٹرس نے شرکت کی۔



