تلنگانہ

تلنگانہ کے کھمم ضلع کا گروپ عمرہ کی ادائیگی اور مقدس مقامات کی زیارت میں مصروف

وہ مبارک لمحات حیات وہ مبارک گھڑیاں جو خدا کرے ہر ایک کو میسر ہو الحمدللہ ثم الحمدللہ اس ناچیز اور گناہگار کو اللہ تعالیٰ نے دوسری مرتبہ حرمین شریفین کی زیارت کا موقع عنایت فرمایا جس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجا لائے کم ہے ہر ایمان والے کو یہ تمنا ہوتی ہے کے زندگی میں ایک مرتبہ حرمین شریفین اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو آمین ثم آمین احقر 6 فبروری کو کھمم شہر کے 40 افراد پر مشتمل عازمین کے گروپ کو لیکر حیدرآباد کے شمشاباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے جدہ کے لئے ملک کے نامور عالم دین و مفسر قرآن حضرت مولانا مفتی فاروق صاحب مدنی دامت برکاتہم العالیہ شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹر کی قیادت میں عالم اسلام کا پور اسٹیشن اور مرکز حرمین شریفین پہنچکر حضرت مفتی صاحب کی قیادت میں اطمنان کے ساتھ ارکان نے عمرہ کی ادائیگی مکمل ہوی کعبۃ اللہ پر نظر پڑتے ہی تمام عازمین عمرہ کے آنکھوں سے زاروقطار آنسو روا تھے کعبہ پہ پڑے جب پہلی نظر کیا چیز ہے دنیا بھول گیا احساس کے پردے لھرا ئیے ایماں کی حرارت تیز ھوی کعبۃ اللہ جہاں ہر وقت اللہ کے تجلیات کا نزول ہوتا ہے

جہاں ایک نماز ادا کرنے پر ایک لاکھ نمازوں کا ثواب ملتا ہے کھمم کے تمام عازمین عمرہ جذبات سے مغلوب تھے عمرہ کے اداءیگی کے بعد کعبۃ اللہ شریف کے روبرو حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے عالم اسلام بالخصوص ملک عزیز ہند میں امن و امان اور سلامتی کے لئے اور اردو صحافت میں انقلاب برپا کرنے والا روزنامہ اعتماد کے مدیر عزت مآب برھان الدین اویسی صاحب اور تمام اسٹاف کے لئے دعا کی تمام عازمین عمرہ اپنی انفرادی عبادتوں میں مصروف ہے کھمم شہر سے تشریف لائے متعدد عازمین عمرہ نے الحمدللہ پانچ پانچ عمرہ مکمل کیے ہیں کعبۃ اللہ شریف مسجد حرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حضرت مفتی صاحب کے ہمراہ اور عبدالرحمن بھائی کے قیادت میں مقامات مقدسہ کے سفر کا آغاز ہوا واضح رہے کہ عبدالرحمن بھائی پھچلے 27 سالوں سے جدہ میں مقیم ہے اور کلیدی عہدے پر فائز ہیں جمع کے دن طائف شہر کی زیارت کا شرف حاصل ہوا طائف شہر وہ تاریخی شہر ہے جہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے توحید کے مشن کو لیکر پہنچے تھے طائف میں بنو ثقیف قبیلے کے لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر پھتر برسائی تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت دعا کرتے ہوئے اللہ سے کہا کہ یااللہ ان کے نسلوں میں ایمان والوں کو پیدا فرما اللہ کے فضل وکرم سے طائف کے سرزمین پر بھی حاضری کا شرف حاصل ہوا بعدہ بدر کی سرزمین پر حاضری ہوی بدر کا میدان اور شہداء بدر کے قبور کو دیکھ کر تمام ساتھیوں کے آنکھوں سے زاروقطار آنسو روا تھے بدر کے میدان پر قرآن مجید کی تلاوت کے بعد احقر نے عالم اسلام کی سربلندی ملک کے عزیز میں امن و امان کی برقراری اور مدیر اعتماد جناب برھان الدین اویسی صاحب جملہ اسٹاف کے لئے رقت انگیز دعا کی بدر میں موجود مسجد عریش میں نماز ظہر اداکی

 

اس موقع پر مفتی فاروق صاحب مدنی نے اپنے مختصر اور جامع خطاب میں کہا کہ مسجد عریش وہ تاریخی مسجد ہے جہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام کر کے اللہ سے دعا کی تھی کہ یا اللہ میں مختصر صحابہ رضہ کی جماعت کو لیکر حاضر ہوا ہوں یہاں پر ہم کو غلبہ نصیب فرماں اور مستقبل میں ایمان اور اہل ایمان کو سربلندی نصیب فرما اس روحانی اور تاریخی سفر کو اللہ تعالیٰ بے انتہا مقبول فرمائے آخر میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ ہمارے اس سفر عمرہ کو قبول فرماکر ہم سب کے لئے اور امت کے حق میں ہدایت اور مغفرت کا ذریعہ بنائے آمین ثم آمین بالخصوص حضرت مفتی فاروق صاحب مدنی دامت برکاتہم العالیہ کے عمر میں اللہ خوب تر خوب برکت عطا فرمائے میں حضرت مفتی صاحب کا بے حد مشکور و ممنون ہوں کہ حضرت نے عازمین عمرہ کھمم شہر کی رہنمائی اور قیادت فرمائے انشاءاللہ دوسری قسط مدینہ منورہ کی حاضری کے بعد قلم بند کی جائیں گی جو 14 فبروری کو کھمم شہر کے عازمین عمرہ کا گروپ مدینہ منورہ پہنچے گا انشاءاللہ

متعلقہ خبریں

Back to top button