نظام آباد میں اے ٹی یم کو لوٹنے والی (5) گینگ کے ممبران گرفتار پولیس کمشنر سائی چیتنیا کی پر یس کانفرنس

نظام آباد میں اے ٹی یم کو لوٹنے والی (5) گینگ کے ممبران گرفتار
پولیس کمشنر سائی چیتنیا کی پر یس کانفرنس
نظام آباد /9 جنوری (اردو لیکس)
نظام آباد ون ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پنجاب نیشنل بنک کے اے ٹی ہم کو لوٹنے والی (5) رکنی گینگ کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضے سے گیاس گٹر، گیاس سیلنڈر 5 سیل فون اور
دیگر مہلک ہتھیار و اوزار کو برآمد کرتے ہوئے ضبط کیا اس بات کا انکشاف نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتینا نے آج منعقدہ صحافتی کانفرنس میں کیا انہوں نے بتایا کہ ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والا اہم سر غنہ عبداللہ خان نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد امیر انصاری طالب علم ممبئی واحد خان ہریانہ محمد عزیز ہریانہ اور شمش الدین ہریانہ ملکر گینگ بنایا اور مختلف مقامات چیڈمٹلہ اے ٹی یم سے 48 لاکھ روپے
سنگاریڈی میں اے ٹی یم بلیرو گاڑی کا سرقہ ظہیر آباد میں پنجاب نیشنل بنک اے ٹی اے ٹی یم ار گل گاؤں جکر ان پلی میں اے ٹی یم اور ظہیر آباد میں سانٹرو گاڑی کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے بتایا کہ نظام آباد میں پنجاب نیشنل بنک اے ٹی ہم کو گیاس کٹر کی مدد سے توڑنے کی کوششوں کے دوران بلو کیاٹ کی ڈیوٹی انجام دینے کی وجہ سے رقم لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی اس گینگ کو سی سی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرتے ہوئے 5 ملزمین کو کل صبح 9 بجے نظام آباد شہر میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا اس صحافتی کا نفر نس میں نظام آباد
اے سی پی راجہ وینکٹ ریڈی اے سی پی ٹرافک مستان علی ون ٹاون ایس ایچ او رگھوراج سی سی ایس سی آئی سائی ناتھ بھی موجود تھے



