جنرل نیوز

بزم سازادب جونیئر اور تلنگانہ مسلم ایمپلائز اسوسی ایشن نرمل کے زیر اہتمام مشاعرہ

نرمل۔ بزم سازادب جونیئر اور تلنگانہ مسلم ایمپلائز اسوسیئشن نرمل کے زیر اہتمام ایک یادگار مشاعرہ منعقد کیا گیا

 

جس کی صدارت بزرگ شاعر جناب ڈاکٹر ہادی منزہ نے کی۔ مشاعرہ میں افضل خان افسرعسکر نرملی تجمل حسین تجمل ، فہیم ماجد ،امتیاز راہی، ماہر نرملی ، عرفان الدین عاطف ، فہیم نیر، اسرار احمد دانش، خالد فراز، یاسین با وزیر ، نے اپنے کلام سے سامعین کو خوب محظوظ کیا ۔

 

آئندہ مشاعرہ کے لیے طرح ،

اس کی آنکھوں میں روشنی ہے ابھی

قافیہ روشنی اور ردیف ہے ابھی

دیاگیا۔

 

نظامت کے فرائض عرفان الدین عاطف نے انجام دیے‌ ۔ وحید احمد خان کے شکریہ کے ساتھ مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button