این آر آئی

گلوبل تلنگانہ فورم ریاض کے زیر اہتمام یٰسین خان کی وداعی تقریب

ریاض ۔ کے این واصف

سفارتخانہ ہند کے سینئر کارکن یٰسین خان کی بعد 40 سالہ خدمات سے سبکدوشی پر گلوبل تلنگانہ فورم ریاض نے ایک پراثر الوداعی تقریب مین یٰسین خان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

اس موقع پر فورم کے صدر محمد جبار انٓا نے خیر مقدم کیا۔ اس کے علاوہ افروز حسین خان، ڈاکٹر سید این مسعود، عطیع الدین، عابد بھائی وغیرہ نے مخاطب کیا اور کہا کہ یٰسن خان جو 1985 میں سفارت خانے ہند ریاض سے منسلک ہوئے تھے نے ایمبیسی میں رہتے ہوئے جو انڈین کمیونٹی کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں کو سراہا گیا۔

 

یٰسین جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے وہ اردو کے علاوہ ہندوستان کی کئی دیگر زبانوں پر بھی عبور رکھتے تھے۔ وہ سفارتخانے میں ایک محنتی، دیانتدار اور ڈسپلینڈ کارکن کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ وہ سفارتخانے کے پروٹوکول شعبہ سے منسلک تھے اور سعودی محکمہ جات کے اعلٰی افسران سے بہترین تال میل بنائے رکھتی تھے۔

 

اس موقع پر یٰسین خان نے کہا کہ وہ اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں نے انھوں نے اپنی ملازمت کا طویل عرصہ عزت و احترام کے ساتھ مکمل کیا۔ جس کے لیے وہ سفارتخانہ کے اعلٰی عہدیداران، اسٹاف اور وزارت خارجہ مملکت سودی عرب کے عہدیداروں اور انڈین کمیونٹی کی تہہ دل مشکور ہیں جن کی مدد اور تعاون انھین ہمیشہ حاصل رہا۔

 

آخر میں یٰسین خان کو گلوبل تلنگانہ فورم ریاض کی جانب سے رویتی شال پوشی اور یادگاری مومنٹو پیش کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button