تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بلدیات میں وارڈ نشستوں کے تحفظات کو قطعیت
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بلدیات میں وارڈ نشستوں کے تحفظات کو قطعیت
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹرایلا ترپاٹھی کا انکشاف
نظام آباد: 17 /جنوری(اردو لیکس)بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے انتظامات کے سلسلہ میں ریاستی الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ساتھ ضلع کے بودھن، آرمور اور بھیمگل میونسپلٹی میں وارڈ نشستوں کے لئے تحفظات کو حتمی قطعیت دی گئی ہے۔اس بات کا انکشاف ضلع الیکشن افسر اور کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے کیا۔ آج ضلع نظام آباد کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے ایڈیشنل کلکٹر انکت، سب کلکٹرس وکاس مہتو اور ابھیگیان مالویہ کے ہمراہ آج جدید کلکٹریٹ ڈسٹرکٹ آفسز کمپلیکس کے ویڈیو کانفرنس ہال میں مسلمہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں تحفظات کو حتمی شکل دینے کے عمل کو شفاف طریقے سے انجام دیا۔
نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے تحت 60 ڈویژنوں کے لئے ایس سی، ایس سی (خاتون)، ایس ٹی، ایس ٹی (خاتون)، بی سی، بی سی (خاتون)، غیر محفوظ، غیر محفوظ (خواتین) زمروں کیلئے قواعد کے مطابق ریزرویشنز، بودھن میونسپلٹی کے تحت 38 وارڈ، آرمور میونسپلٹی کے تحت 36 وارڈوں اور میونسپلٹی کے تحت 12 نشستوں کو ویڈیو کے ذریعے تکمیل کیا گیا ضلع کلکٹر نے کہا کہ نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں، 1 ڈویژن ایس ٹی جنرل زمرہ کو الاٹ کیا گیا ہے، 3 ڈیویژن ایس سی جنرل زمرہ کو الاٹ کیے گئے ہیں اور 2 ڈویژنوں کو ایس سی خواتین کے زمرے کے لئے حتمی شکل دی گئی ہے۔ اسی طرح بی سی جنرل کیلئے 12 ڈویژن، بی سی خواتین کے زمرے کے لئے 12، غیر محفوظ زمرے کیلئے 14، اور غیر محفوظ (خواتین) زمرے کیلئے 16 ڈویژنز مختص کیے گئے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ بودھن میونسپلٹی میں ایس ٹی جنرل زمرہ کیلئے ایک وارڈ، ایس سی جنرل زمرہ کے لیے 2 وارڈوں کو حتمی شکل دی گئی ہے، اور ایک وارڈ ایس سی خواتین کے زمرے کو الاٹ کیا گیا ہے۔ 8 وارڈس بی سی جنرل کے لیے، 7 وارڈس بی سی خواتین کے زمرے کے لئے، 8 غیر محفوظ زمرے کے لئے، اور 11 وارڈ غیر محفوظ (خواتین) زمرے کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔
ضلع کلکٹر نے انکشاف کیا کہ آرمور میونسپلٹی میں ایس ٹی جنرل زمرہ کیلئے ایک وارڈ، ایس سی جنرل زمرہ کیلئے 2 وارڈ اور ایس سی خواتین کے زمرے کے لئے ایک وارڈ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی جنرل کے لیے 7 وارڈ، بی سی خواتین کے زمرے کیلئے 7 وارڈ، غیر محفوظ زمرے کیلئے 8 اور غیر محفوظ (خواتین) زمرے کیلئے 10 وارڈز مختص کیے گئے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ بھیمگل میونسپلٹی میں ایس ٹی جنرل زمرہ کے لئے ایک وارڈ کو حتمی شکل دی گئی ہے، ایک وارڈ ایس سی جنرل زمرہ کے لئے اور ایک وارڈ ایس سی خواتین کے زمرے کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 وارڈس بی سی جنرل کیلئے، ایک وارڈ بی سی خواتین کے زمرے کیلئے، 2 غیر محفوظ زمرے کیلئے، اور 4 وارڈ غیر محفوظ (خواتین) زمرے کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے واضح کیا کہ ریزرویشن مختص 2011 ء کی آبادی کی بنیاد پر بی سی وقف کمیشن کی رپورٹ کے بعد اور ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی تحفظات کی تفصیلات حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائیں گی
۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کمشنر دلیپ کمار، بودھن، آرمور، بھیمگل میونسپل کمشنرس جادھو کرشنا، شراونی، گنگادھر، کلکٹریٹ الیکشن ڈپارٹمنٹ کے سپروائزر بالاراجو، مسلمہ سیاسی جماعتوں صدرضلع کانگریس نگیش ریڈی، سٹی صدر کانگریس ببولی راماکرشنا، بی آر ایس ضلع صدر سابقہ ایم ایل اے جیون ریڈی، بی جے پی ضلع صدر دنیش کولاچاری، صدر مجلس نظام آباد محمد شکیل احمدفاضل، شہباز احمد، محمد مستحسین، محمد خلیل احمد، بودھن صدر مجلس میر الیاس علی، آرمور صدر مجلس محمد ظہیر علی کے علاوہ پارٹی کے قائدین اور سکریٹریوں نے تحفظات کو حتمی شکل دینے کے عمل میں حصہ لیا۔



