مجلس کی جانب سے نارائن پیٹ میں اردو میڈیم طلبہ میں سالار ملت ماڈل پیپرس کی تقسیم

نارائن پیٹ: 17 جنوری (اردو لیکس) صدر کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رُکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر نارائن پیٹ کے ضلعی مجلسی دفتر کے احاطہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں نارائن پیٹ کے اردو میڈیم اسکول کے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات میں ہر سال کی طرح امسال بھی سالار ملت ماڈل پیپر سریز (آل ان ون گائیڈس) کی تقسیم عمل میں لائی گی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مجلس ایک ایسی واحد جماعت ہےجو مسلمانوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے آواز اٹھاتی ہے۔ سالار ملت کی کوششوں سے آج یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔ مجلس ایسے علاقوں میں بھی جاکر اور ایسے مقامات پر جاکر کتابوں کی تقسیم کرتی ہے جہاں پر مجلس کا کوئی کونسلر موجود نہیں رہتا ہو۔ مقصد یہی ہے کہ جہاں بھی اردو میڈیم کے مدارس ہیں انکو فائدہ ہو۔مجلس کی ہمشہ یہ کوشش ہے کہ اردو میڈیم اسکولوں کو برقرار رکھے اور اسکو آگے بڑھایا جائے۔
ہندوستان میں ایسی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے جو علم کے میدان میں اپنا کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ہمیشہ تعلیمی میدان میں طلباء کی رہنمائی میں مجلس ہر قدم آگے رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس میں بے باک اور بے خوف قائدین رہتے ہیں وہ ملک کے مظلوموں کے لیے آواز اٹھاتی ہے
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ہمیشہ تعلیمی میدان میں طلباء کی رہنمائی میں مجلس آگے رہتی ہے طلباء سے خواہش کی کے طلباء تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوے اول درجے سے کامیابی حاصل کریں اور محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے اپنا اپنے ماں باب اور ریاست کا نام روشن کریں۔ تقریب سے عبد القدیر سنڈکے’ محمد فیاض قریشی نے بھی خطاب کیا۔
تقریب کا آغاز سید محسن احمد قادری سجادہ نشین بارگاہ دادے شاہ پیرؒ کی قرات کلام سے ہوا۔ تقریب کی کارروائی سید مبین نے چلائی۔ شہ نشین پر سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی باباؒ ، حافظ محمد غوث خلیفہ امام لعل مسجد , عبد القادر منڈاسگھر صدر ضلع مجلس, محمد تقی چاند ٹاؤن صدر مجلس’ محمد شریف قریشی, عبد القادر بابو میاں مڑکی, محمد تقی چاند پیر سابق رکن بلدیہ مجلس’ محمد شہاب الدین چاند یوتھ لیڈر’ محمد طاہر خرادی’محمد جاوید سنڈکے موظف تحصیلدار’ عقیل چاند’ ذاکر چاند’ عبدالعزیز یادگیری ودیگر موجود تھے۔



