جنرل نیوز

گورارم عیدگاہ میں 9 بجے عیدالفطر کی نماز _ خادم زائرین حرمین و شرفین الحاج حافظ محمد فیاض علی امامت کریں گے

خادم زائرین حرمین و شرفین الحاج حافظ محمد فیاض علی منیجنگ ڈائرکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلیس کل عیدالفطر کی نماز کہ گورارم ضلع وقارآباد کے عیدگاہ میں امامت کریں گے۔ صبح 9 بجے عیدالفطر کی نماز مقرر کی گئی ہے الحاج حافظ محمد فیاض علی سابقہ امام مکہ مکرمہ مسجد الجابر، سعودی ریڈی مکس سعودی الخرصانہ ،اور شیکا کا ہربہ میں امامت کرچکے ہیں گورارم عیدگاہ میں نماز عیدالفطر کی امامت کریں گے انھیں مکہ مکرمہ میں تین مساجد میں امامت کرنے کا شرف حاصل ہے موصوف دو دہے سے زائد عرصہ تک مکہ مکرمہ کے مساجد میں امامت کی اور اب گزشتہ دو دہوں سے حیدرآباد کے مانصاحب ٹینک میں المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلیس حج اینڈ عمرہ گروپ کے ذریعہ بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

 

الحاج حافظ محمد فیاض علی نے گورارم کے اطراف کے قصبوں کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گورارم عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں۔نماز کے بعد شیرخورمہ کا اہتمام کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گورارم عیدگاہ کی تعمیر ان کے والد محترم داعی الحاج محمد یوسف علی کی کاوشوں سے ہوئی ہے جو کوڑنگل روڈ پر واقع ہے ان کے والد محترم چند دن قبل خرابی صحت کے باعث ہاسپٹل میں داخل کئے گئے تھے آج آپ تمام کی دعاوں سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور وہ انشاءاللہ ان کے ساتھ حیدرآباد سے عیدالفطر کی نماز ادا کرنے گورارم روآنہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button