جنرل نیوز
موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس کا ایس آئی آر پر اجلاس

حیدرآباد ۔ موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (MPJ) نے سید غوث خاموشی ٹرسٹ کے تعاون سے ایس آئی آر پر ایک اورئنٹیشن پروگرام وژنری جونیر اینڈ ڈگری کالج قاضی پورہ شاہ علی بنڈہ پر منعقد کیا جس میں کئ ین جی اوز اور دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
جناب زعیم الدین احمد صاحب اور ھمایوں رشید نے ایس آئی آر سے متعلق شرکاء کو تفصیلات بتائیں۔ حاضرین کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئے اور عوامی شعور بیداری کے لئے جامع نکات پیش کئے۔
اس موقع پر منظور احمد جنرل سیکرٹری ایم پی جے نے کہا کے اس طرح کے پروگرام شہر میں کئ مقامات پر یم پی جے کی جانب سے منعقدہ کیے جائیں گے اور اضلاع میں کئ مقامات پر ان کا سلسلہ جاری ہے۔



