جرائم و حادثات

شوہر نے بیوی کا قتل کردیا اور روتا ہوا پولیس اسٹیشن پہنچا

نئی دہلی: ایک شخص نے شک کی بنیاد پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور پھر روتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچا۔ بیوی کو مارنے کا اعتراف کیا اور خود کو حوالے کر دیا۔

 

یہ واقعہ اتر پردیش کے کانپور میں پیش آیا۔ فتح پور ضلع کے موہن پور گاؤں کا رہنے والا 22 سالہ سچن اور شویتا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ ان دونوں نے گھر سے بھاگ کر محبت کی شادی کی۔ اس کے بعد گجرات کے سورت چلے گئے۔ وہاں ایک فیکٹری میں سچن نے کام کیا۔

 

ایک ماہ پہلے یہ جوڑا اتر پردیش کے کانپور پہنچا۔ ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا، سچن آٹو چلایا کرتا تھا۔ اس دوران اس نے محسوس کیا کہ اس کی بیوی شویتا کے بینک اکاؤنٹ میں بار بار پیسے آرہے ہیں جس پر اس نے اپنی بیوی سے پوچھ تاچھ کی جس پر اس نے بتایا کہ اس کی نانی یہ رقم بھیج رہی ہے

 

جس پر اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک ہوگیا۔تصدیق کے لیے 16 جنوری کو وہ دوستوں کے ساتھ پارٹی منانے کے بہانے دیر سے گھر آنے کا بہانہ کرکے چلا گیا لیکن کچھ دیر بعد سچن گھر پہنچا۔ پڑوس میں رہنے والے دو نوجوانوں کو اس نے اپنے گھر میں بیوی کے ساتھ دیکھا۔

 

اس مسئلہ پر سچن اور شویتا کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر بیوی نے کہا کہ وہ ان نوجوانوں کے ساتھ رہے گی تو سچن غصے میں آ گیا۔ اس نے شویتا کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ آخر کار روتے ہوئے پولیس اسٹیشن پہنچا اور خود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button