تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ داوس صرف دکھاوا

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ داوس صرف دکھاوا

بھاری سرمایہ کاری کے حصول کے دعوے محض تشہیر تک محدود

حقائق کے اظہار کے لئے جامع قرطاس ابیض جاری کیا جائے۔ کے کویتا کا مطالبہ

 

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا اوروزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے داؤس کے دورہ کو محض دکھاوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی جہاز میں جانا اور واپس آنا ہی اس سفر کا حاصل رہا ہے جبکہ دو برس گزرنے کے باوجود وزیر اعلیٰ یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ تلنگانہ کو حقیقت میں کیا ملا۔

 

کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ داؤس ورلڈ اکنامک فورم سمٹ کے دوران 2024 کے مالی سال میں 40 ہزار 232 کروڑ روپئے اور 2025 میں ایک لاکھ 78 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری آئی، مگر یہ سب محض تشہیر تک محدود رہا۔

 

انہوں نے یاد دلایا کہ حال ہی میں حیدرآباد میں کروڑوں روپئے کے عوامی سرمایہ سے منعقدہ تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ میں بھی حکومت نے 5 لاکھ 75 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے دعوے بڑے زور و شور سے کئے۔صدر تلنگانہ جاگروتی نے استفسار کیاکہ داؤس سمٹ اور تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کے دوران جن یادداشت مفاہمت پردستخط کئے گئے

 

، ان میں سے کتنی صنعتیں حقیقت میں زمین پر اتریں اور ان کے ذریعہ کتنے لوگوں کو روزگار حاصل ہوا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کہ ان تمام دعوؤں کی حقیقت واضح کرنے کے لئے ایک جامع قرطاس ابیض(وائٹ پیپر) جاری کیا جائے تاکہ عوام کو اصل صورت حال معلوم ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button