جنرل نیوز

نظام آباد کے سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس کی جانب سے ووٹر سلپ کی مفت تقسیم

نظام آباد سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس کی جانب سے ووٹر سلپ کی مفت تقسیم

کانگریس امیدوار ٹی جیون ریڈی کے حق میں ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے منتخب کریں 

نظام آباد:11/مئی (پریس نوٹ) نظام آباد پارلیمانی انتخابات میں سرکاری طورپر ووٹر سلپ کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے اسی سلسلہ میں نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے اربن حلقہ اسمبلی بالخصوص بلدی ڈویژن نمبر58دھاروگلی، لائن گلی، برکت پورہ، احمدی بازار، آعظم روڈ، نہرو پارک، بڑا بازار علاقوں میں رہنے والے رائے دہندوں کو ووٹر فہرست کے مطابق ووٹر سلپ کی تقسیم کیلئے سینئر کانگریس کارپوریٹر بلدی ڈویژن 58مسٹر ایم اے قدوس نے ہیلپ لائن و آن لائن سنٹر قائم کرتے ہوئے رائے دہندوں کو ووٹر سلپ کی مفت تقسیم عمل میں لارہے ہیں اور کانگریس امیدوار ٹی جیون ریڈی کی کامیابی کیلئے گھر گھر انتخابی مہم چلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ووٹ کا حق استعمال کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

 

سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے رائے دہندوں سے کہاکہ نظام آباد اسمبلی حلقوں کے کسی بھی ڈویژن کے ووٹر سلپ کو حاصل کرنے کیلئے اپنا ووٹر شناختی کارڈ جس میں IHLنمبر کا ہونا ضروری ہے سرکاری طورپر جاری کردہ ووٹر فہرست کے مطابق ووٹر سلپ حاصل کرسکتے ہیں۔ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس نے کہاکہ ملک کے دستور اور تحفظات کو بچانے کیلئے یہ پارلیمانی انتخابات انتہائی اہم اور آخری ثابت ہوسکتے ہیں

 

جس کیلئے ہر ایک رائے دہندہ نہ صرف اپنے حق ووٹ کا استعمال کریں بلکہ اپنے پڑوس میں رہنے والے ہر گھر سے پولنگ کے دن ووٹ ڈلوانے کی ملی دینی و سماجی فریضہ کو ادا کریں۔ اور کانگریس کے پارلیمانی امیدوار جیون ریڈی کے انتخابی نشان ہاتھ کو ووٹر مشین پر نمبر 3پر بٹن دباکر ووٹ دیں اور کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اپنا فرائض کو انجام دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button