تلنگانہ

امیت شاہ کے قافلہ کے درمیان گاڑی، شیشہ توڑدئیے گئے

  • حیدرآباد: تلنگانہ لبریش ڈے کی تقریب میں شرکت کیلئے حیدرآباد آنے والے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے قافلہ کے درمیان ایک کارآنے کی وجہہ سے ہلکی سی سنسنی پھیل گئی۔

کچھ دیرکیلئے قافلہ میں خلل پڑا جس کے بعد وزیرداخلہ کے سیکوریٹی عملہ نے اس کارکے شیشہ توڑ دئیے۔ یہ واقعہ ہریتا پلازہ کے پاس پیش آیا۔ یہ کارٹی آرایس لیڈرسرینواس کی بتائی جاتی ہے۔ انھوں نے کارقافلہ کے درمیان میں آنے سے متعلق رد عمل ظاہرکیا ہے۔

انھوں نے کہا دانستہ طورپرانھوں نے کاردرمیان میں نہیں کھڑی کی بلکہ ان کی کارکے سامنے کی کارکی رفتاراچانک کم ہوگئی جس کی وجہہ سے وہ آگے نہیں بڑھ سکے اس دوران امیت شاہ کا قافلہ وہاں پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button