“حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل ریلی” میں روایتی گھڑ سواری اور روایتی عرب مہمان نوازی

کے این واصف
اونٹ اور گھڑسواری سعودی عرب کی قدیم روایت ہے۔ 2014 میں خواتین کو کار ڈرائیونگ کی اجازت حاصل ہونے سے قبل سعودی خواتین اونٹ اور گھڑسواری ان کے شوق تھے۔اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتہ “حائل گھڑ سواری کلب” اور “حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل ریلی 2026” کے منعقد ایونٹس میں ایک منفرد تفریحی تجربہ پیش کیا۔
“الخیل والھیل” کے عنوان سے یہ ایونٹ روایتی سعودی گھڑ سواری کو خطے کی مشہور مہمان نوازی کے تجربے سے جوڑتا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق تفریحی پروگرام کے دوران شرکاء کو سعودی مہمان نوازی اور روایتی گھڑ سواری سے متعارف کروایا گیا، جو علاقے کی خاص پہچان ہے۔
گھڑ سواری کی ریجنل میڈیا ڈائریکٹر ھدیٰ العبید نے بتایا کہ وزیٹرز کو گھڑ سواری کے منفرد تجربے سے روشناس کرانا بنیادی مقصد ہے، جس کے تحت عربی النسل گھوڑوں کی خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گھڑ سواری کا حائل کی تاریخ و ثقافت سے گہرا تعلق ہے جسے حائل انٹرنیشنل ریلی میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ھدیٰ العبید یہ بھی کہا کہ فیسٹیول میں گھڑ سواری کے پویلین میں گھڑ سواروں کی مہارت اور گھوڑوں پر ان کی دسترس کی عکاسی کی گئی۔ ساتھ ہی علاقے کی روایات کو نمایاں کرتے ہوئے وزیٹرز کو روایتی عرب مہمان نوازی کے منفرد تجربے سے روشناس کرایا گیا۔



