نیشنل

منی لانڈرنگ کیس میں صحافی رانا ایوب کے خلاف چارج شیٹ داخل

نئی دہلی _ 13 اکتوبر ( اردولیکس) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے الزام میں غازی آباد کی ایک عدالت میں صحافی رانا ایوب کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اتر پردیش پولیس کی طرف سے گزشتہ سال درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی ، منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ رانا ایوب پر الزام ہے کہ انھوں نے غیر قانونی طور پر فلاحی کاموں کے نام لوگوں سے چندہ اکٹھا کیا اور اس فنڈ کا غلط استعمال کیا۔ ای ڈی نے الزام لگایا کہ چندہ تین بار آن لائن کراؤڈ فنڈنگ ​​پلیٹ فارم کیٹو کے ذریعے وصول کیا گیا۔

 

آسام، بہار اور مہاراشٹر میں سیلاب کے دوران امدادی اقدامات اور 2020-21 کے دوران ملک میں کورونا بحران کے متاثرین کی مدد کے لیے کیٹو نامی آن لائن کراؤڈ فنڈنگ ​​پلیٹ فارم کے ذریعے 2.69 کروڑ سے زیادہ رقم وصول کی گئی اور   اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ تاہم صحافی رانا ایوب نے کہا کہ کیٹو کے ذریعے جمع ہونے والے ہر ایک  پیسے کا حساب ہے اور ایک روپے کا بھی غلط استعمال نہیں ہوا۔

 

تاہم، ای ڈی نے الزام لگایا کہ ایک رضاکار تنظیم کے نام پر مکمل پیشگی منصوبہ بندی کے ساتھ منظم طریقے سے فنڈز اکٹھے کیے گئے اور اس کا مکمل استعمال نہیں کیا گیا۔ ای ڈی کی چارج شیٹ میں عطیات کو خاندان کے افراد اور ذاتی کھاتوں میں منتقل کیا گیا، امدادی سرگرمیوں کے لیے صرف 29 لاکھ روپے کا استعمال کیا گیا، امدادی کام کرنے کے لیے جعلی بل بنائے گئے، اور حکومت سے کسی منظوری یا رجسٹریشن کے بغیر بیرون ملک سے چندہ وصول کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button