انٹر نیشنل

سعودی عرب – ریاض میں جدید سہولیات سے آراستہ “دامی صحہ” عطیہ خون مرکز کا افتتاح 

ریاض (کے این واصف) 

دمام (منطقہ شرقیہ) کے بعد دارالحکومت ریاض میں عوام کی سہولت کے لیے “دامی صحہ” خون عطیہ کرنے کا مرکز قائم کیا گیاہے۔  فرینڈزآف بلڈ بینکس فلاحی ایسوسی ایشن نے ریاض شہر میں عطیہ خون مہم کے تحت “دمی صحہ” کے عنوان سے مستقل مرکز کا افتتاح کردیا ہے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق عطیہ خون مرکز شہر کے معروف علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔  ایسوسی ایشن کے سی ای او حمود البطی کا کہنا تھا کہ “دمی” (میرا خون) مرکز کا قیام وزارت صحت کے تعاون سے کیا گیا ہے کہ جہاں رضاکارانہ بنیادوں پر خون عطیہ کرنے والے رجوع سکتے ہیں۔

 

البطی کا مزید کہنا تھا کہ عطیہ خون مرکز میں جدید ترین آلات فراہم کیے گئے ہیں جبکہ مرد و خواتین کےلیے الگ الگ کلینک کا انتظام کیا گیا ہے اس کے علاوہ عطیہ کرنے والوں کی میزبانی کا بھی بہترین بندوبست موجود ہے۔معیاری طبی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے عطیہ خون سینٹر میں شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال وریسرچ سینٹر کا اعلی تربیت یافتہ طبی عملے کو متعین کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ خون عطیہ کیمپ منعقد کرنے اور شعور بیدار کرنے میں سعودی عرب میں ہندوستانی سماجی تنظیمین بہت زیادہ سرگرم ہیں۔ وہ اپنے قومی دن پر ہمیشہ مختلف بلڈ بینکس پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button