تلنگانہ

تلنگانہ میں آیندہ 5 دنوں تک 18 اضلاع اور حیدرآباد کے ان علاقوں میں بارش کا امکان

حیدرآباد _ 26 اپریل (اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے  مرکز نے کہا ہے کہ ریاست میں مزید 5 دن تک بارش ہو گی۔ حیدرآباد کے چارمینار، خیریت آباد، کوکٹ پلی، ایل بی نگر سکندرآباد اور سیریل نگم پلی علاقوں کے لیے یلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 26 اپریل اور 27 اپریل کو ژالہ باری کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کے بعض دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔ اور 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ طوفان کا اثر 27 اپریل کو زیادہ ہوگا۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی عہدیدار  شروانی نے بتایا کہ شمالی تلنگانہ کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری ہوگی۔  26 اپریل کو دوپہر سے موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ نرمل، نظام آباد، جگتیال ، سرسلہ ، کاماریڈی، کمرام بھیم آصف آباد، منچیریال، کریم نگر، پیداپلی، محبوب آباد، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سنگاریڈی، میدک، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل اور وقارآباد اضلاع کو وارننگ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 اور 29 اپریل کو ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button