اسپشل اسٹوری

40 بیویوں کا ایک ہی شوہر!

نئی دہلی: ریاست بہار کے اروال ضلع سے سامنے آنے والے اس معاملے کو سن کر ہر کوئی حیران زدہ ہے۔ بہار کے اروال ضلع میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کے دوران یہ عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 40 خواتین کا ایک ‘شوہر’ ہے۔ ریڈ لائٹ ایریا میں ہونے والی ذات پات کی مردم شماری میں 40 خواتین نے اپنے شوہر کا ایک ہی نام بتایا ہے۔ انھوں نے اپنے شوہرکا نام ‘روپ چند’ بتایا۔

ریڈ لائٹ ایریا میں ہونے والی ذات پات کی مردم شماری میں 40 خواتین نے بتایا کہ ان کے شوہر کا نام روپ چند ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ذات پات کی مردم شماری کے دوران اس سے وابستہ ملازمین گھر گھر جا کرتفصیلات اکھٹا کررہے تھے۔ ریڈ لائٹ ایریا سے سامنے آنے والے اس کیس نے سب کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ کس طرح 40 خواتین کا ایک ہی شوہر ہو سکتا ہے لیکن ایسا ہی بہار کے ایک ضلع میں ہوا ہے۔

یہ خبر پڑھتے ہوئے آپ کے ذہن میں بار بار یہ بات آرہی ہوگی کہ یہ روپ چند کون ہے؟ جو 40 خواتین کے ساتھ رہ رہا ہے۔ اس بات کی حقیقت جان کر آپ ضرور چونک جائیں گے کیونکہ روپ چند نام کا کوئی شخص نہیں ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اگر روپ چند نام کا کوئی شخص نہیں توان خواتین نے یہ نام کیوں لیا ہے۔ یہ عورتیں کس بنیاد پراسے اپنا شوہرکہہ رہی ہیں۔

درحقیقت وہ خواتین جو کئی سالوں سے ریڈ لائٹ ایریا میں اپنی زندگی گزاررہی ہیں ان کی شادی نہیں ہوئی۔ایسے میں ذات پات کی مردم شماری کے دوران انھوں نے روپ چند کا نام لیا اور کہا کہ وہ ان کا شوہر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذات مردم شماری کے کارکن نے بتایا کہ درجن خاندان ایسے ہیں جنہوں نے روپ چند کو اپنا شوہر مان رکھا ہے۔

کارکن نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران ان خواتین نے اپنے شوہر، باپ اور بیٹے کا بھی نام روپ چند ہی بتایا ہے۔ دراصل یہاں رہنے والی خواتین پیسے کو روپ چند کہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان عورتوں نے روپ چند کوہی اپنا سب کچھ بتایا ہے، ان کی نظرمیں روپ چند کا مطلب پیسہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button