جرائم و حادثات
تلنگانہ بلدی انتخابات – میدک ضلع کے نرساپور ںلدیہ میں بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان جھڑپ
تلنگانہ کے میدک ضلع کے نرساپور بلدیہ کے 15ویں وارڈ میں ہلکی کشیدگی پیدا ہو گئی۔ پولنگ مرکز کی طرف جانے والے ووٹروں کو بہکانے کی کوشش کے الزام پر بی جے پی اور بی آر ایس کارکنوں کے درمیان تکرار ہوئی۔
بعد ازاں بی جے پی اور بی آر ایس کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث کچھ دیر کے لیے کشیدگی بڑھ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریقوں کو منتشر کر دیا۔ حکام کے مطابق صورتحال اس وقت قابو میں ہے۔



