جرائم و حادثات
حیدرآباد کے عابڈس میں دن دہاڑے رہزنی

حیدرآباد: شہر کے مضافات میں ہی نہیں بلکہ اب رہزن شہر میں بھی سرگرم ہوچکے ہیں۔ تازہ طورپر شہر کے مصروف ترین علاقہ عابڈس میں دن دہاڑے خاتون کے گلے سے طلائی زیور چھین لیا گیا۔
چہارشنبہ کی صبح 11 بجے عابڈس علاقے میں بائیک پر آئے دو رہزنوں نے ایک خاتون کے گلے سے چین چھین لی۔ چین کو زور سے کھینچنے کی وجہ سے خاتون زخمی ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سریشا نامی خاتون ایک خانگی ہاسپٹل میں نرس بتائی گئی ہے
وہ آج صبح ہاسپٹل سے ہاسٹل جارہی تھی کہ یہ واردات پیش آئی۔ واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔



