جرائم و حادثات

جگتیال کے بائی پاس روڈ پر نوجوان کا قتل – ناجائز تعلقات قتل کی وجہ ؟

جگتیال شہر اتوار کو  بائی پاس سڑک پر پیش آنے والی دل دہلا دینے والی قتل کی واردات نے مقامی سطح پر شدید سنسنی پھیلا دی۔

 

جگتیال رورل منڈل کے پورنڈلہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے وشواناتھ پر نامعلوم دو افراد نے لاٹھیوں سے بے رحمی سے حملہ کیا اور اسے سڑک پر ہی بے رحمی سے قتل کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق شدید زخمی ہونے کے بعد وشواناتھ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ شیوا راتری کے موقع پر اس طرح کا خوفناک واقعہ پیش آنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، نعش کا معائنہ کیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا شبہ ہے کہ اس قتل کے پیچھے ناجائز تعلقات بتائے گئے ہیں گاؤں کی خاتون کے ساتھ اس کے تعلقات بتائے گئے ،اس خاتون کا شوہر اور دیگر افراد آٹو میں وشاناتھ کا تعاقب کرکے قتل کردیا ۔تاہم حملہ کرنے والے  افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔

 

سڑک کے بیچ نوجوان کے قتل کے باعث بائی پاس روڈ پر کچھ دیر تک ٹریفک متاثر رہی، جبکہ بڑی تعداد میں مقامی افراد کے جمع ہونے سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمین کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button