تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کو دہلی پولیس کا سمن _ یکم مئی کو سماعت میں حاضر ہونے کی دی ہدایت

حیدرآباد _ 29 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) مرکزی وزیر داخلہ امیت کے  ویڈیو مورفنگ کیس میں دہلی پولیس نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو سمن جاری کیا۔ ریونت ریڈی، جو تلنگانہ پی سی سی کے صدر بھی  ہیں، حیدرآباد میں واقع کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں سی آر پی سی کے سکشن 91 کے تحت سمن جاری کیا  اور یکم مئی کو ہونے والی سماعت میں ریونت ریڈی کو شرکت کے لیے کہا گیا۔ سمن میں کہا گیا کہ وہ فون لے کر تفتیش کے لیے آئیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے نام پر کچھ فرضی ویڈیوز گشت کروانے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی شکایت پر دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔

 

امیت شاہ نے اس ماہ کی 23 تاریخ کو تلنگانہ میں منعقدہ وجئے سنکلپا سبھا میں شرکت کی۔ وہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ہم غیر آئینی مسلم تحفظات کو منسوخ کر دیں گے، ہم انہیں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے حقوق واپس کر دیں گے۔” بی جے پی کا الزام ہے کہ کچھ لوگوں نے اس ویڈیو کو توڑ مروڑ کر  ایڈٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی ریزرویشن بھی  منسوخ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button