این آر آئی

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض نے ائیرا 1 مقابلوں میں پانچ ٹرافیز حاصل کئے 

ریاض ۔ محمد سیف الدین

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب (BUTM)ریاض کے اراکین نے سالانہ ایریا مقابلوں میں چار زمروں کے تحت بارہ میں سے پانچ ٹرافیوں پر قبضہ کیا جبکہ ریاض ٹوسٹ ماسٹرز کلب (RTM) نے چار اور ایڈوانسڈ جیمز ٹوسٹ ماسٹرز کلب نے تین ٹرافیاں حاصل کیں۔ یہ مقابلہ چار زمروں میں منعقد کیا گیا تھا جس میں بین الاقوامی، مزاحیہ، برجستہ موضوعات اور تجزیہ کاری شامل تھے۔

 

ٹی ایم مرزا فرقانہ فاطمہ مزاحیہ تقریری مقابلے میں ایریا چیمپیئن رہیں جب کہ وہ بین الاقوامی تقریری مقابلے میں دوسرے اور تجزیہ کاری مقابلہ میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ٹی ایم سید عتیق احمد نے مزاحیہ تقریر میں دوسری جبکہ ٹی ایم سید ناصر خورشید نے برجستہ موضوعات کے مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

ریاض ٹوسٹ ماسٹرز کلب (RTM) کے اراکین نے کل چار ٹرافیاں حاصل کیں ، ٹی ایم علی اختر اور ٹی ایم معین عبدالقادر بالترتیب بین الاقوامی اور تجزیہ کاری مقابلوں میں چیمپئن رہے۔ احمد العباس برجستہ موضوعات میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ مزاحیہ تقریری مقابلے میں رغد الحرب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

ایڈوانسڈ جیمز ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی ٹی ایم جیجو کوشی نے مقابلے میں تین ٹرافیاں حاصل کیں۔ وہ ٹیبل ٹاپکس مقابلے میں ایریا چیمپیئن اور تجزیہ کاری مقابلے میں پہلے رنر اپ رہے۔ انہوں نے بین الاقوامی تقریری مقابلے میں بھی تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہر زمرے میں پہلی اور دوسری پوزیشن کے فاتحین اگلے مرحلہ میں ڈویژن A مقابلے میں ایریا 1 کی نمائندگی کریں گے۔

 

ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ 79 کے تحت ڈویژن A کے ایریا 1 نے ہفتہ 14 فروری کو لقاء ہال، الازدھار، ریاض میں پروگرام سال 2025-2026 کے لیے اپنا سالانہ مقابلہ منعقد کیا۔ مقابلے میں تین کلبس، ریاض ٹوسٹ ماسٹرز کلب، بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب اور ریاض جیمز ایڈوانسڈ ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے ٹوسٹ ماسٹرز نے حصہ لیا۔

 

ایریا ڈائریکٹر ٹی ایم رغد یاسین نے بین الاقوامی تقریری مقابلے کی نظامت کی جبکہ ٹی ایم پربھاکرن مزاحیہ تقریری مقابلے کے ناظم رہے۔ ٹی ایم آنند راجو اور ٹی ایم انس نے بالترتیب تجزیہ کاری اور برجستہ موضوعات کی نظامت کی۔

 

مقابلہ کے چیئر ٹی ایم بھاسکر ایلنگوین نے تقریب کی کارروائی چلائی اور ڈی ٹی ایم محمد مبین نے چیف جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ایریا 1 کی ڈائریکٹر ٹی ایم رغد یاسین نے تمام شرکاء، مختلف رولس ادا کرنے والوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مقابلہ کو کامیاب بنانے میں شاندار تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button