این آر آئی
انڈین فورم فار ایجوکیشن کے زیر اہتمام ریاض میں NEET Mock test منعقد ہوگا

حیدرآباد ۔ کے این واصف
حسب سابق انڈین فورم فار ایجوکیشن (IFE) کے تحت امسال بھی NEET Mock Test کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ فورم کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق یہ امتحان 18 اپریل 2026 کو یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض میں منعقد ہوگا۔ریاض میں مقیم تمام طلباء و طالبات اس امتحان کے لیے اپنے نام رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے نیچے دئیے ہوئے لنک پر جائیں۔



