این آر آئی

ادبی تنظیم “عالمی اردو محور ریاض” کے زیر اہتمام تقریب رونمائی و مشاعرہ

کے این واصف 

اردو کی ادبی تنظیم “عالمی اردو محور” کے زیر اہتمام ریاض میں شاعر خلیج جلیل احمد نظامی کے مجموعہ حمد و نعت “ آخری حل” کی تقریب رونمائی عمل میں آئے گی۔

 

تنظیم کی جاری اطلاع کے مطابق 5 مارچ 2026ء کو رات 30-10 بجے گارڈن رسٹورنٹ 2 بینکویٹ ھال، بدیعہ میں معروف شاعر جناب جلیل نظامی کے مجموعہ کی رسم اجراء اور ایک شاندار حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا۔ جناب جلیل نظامی 5 مارچ کی صبح حیدرآباد سے ریاض پہنچیں گے۔

 

اس تقریب کی صدارت معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر شوکت پرویز کرین گے جبکہ سماجی جہدکار و صاحب خیر ڈاکٹر ایدریس سلیم خان گور بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس مشاعرہ میں جو معروف شعرائے کرام اپنا کلام پیش کرین گے ان میں جلیل نظامی، ظفر محمود، شجاع شاد، افتخار راغب، سہیل اقبال، حسّان عارفی، سلیم کاوش، سراج عالم زخمی، اوّل سنگرامپوری، منصور قاسمی، ضیا عرشی علیگ اور عبدالرحمٰن راشد شامل ہیں۔

 

منتظمین نے کہا ہے کہ ھال میں محدود گنجائش کی وجہ سے شرکت کے خواہشمند حضرات سے گزارش کی ہے کہ وہ قبل از وقت اپنی شرکت کی توثیق کرین۔ جس کے لیے موبائیل نمبر 0537566711 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ مشاعرہ کے اختتام پر حاضرین کے لیے سحور کا انتظام رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button