جرائم و حادثات

جگتیال میں بین مذہبی محبت کی شادی پر ہنگامہ، نوجوان پر جان لیوا حملہ

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پسند کی شادی تنازعہ کا سبب بن گئی۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے نوجوان پر اجتماعی حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کر دیا۔ پتھروں اور چاقوؤں سے کیے گئے حملے میں نوجوان کو سر، ہاتھ اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں۔ ابتدائی علاج جگتیال کے سرکاری اسپتال میں کیا گیا، بعد ازاں بہتر علاج کے لیے اسے کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق جگتیال ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں جمعہ (27 فروری) کو سکھی سنٹر کے قریب انیل کمار پر لڑکی کے رشتہ داروں نے حملہ کیا۔ انیل کار میں سوار ہو کر اپنی اہلیہ کو لینے پہنچا تھا کہ اسی دوران مشتعل افراد نے اس پر دھاوا بول دیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ کریم نگر پنجاب کے چرلا بوتھکور کی رہنے والی سومیّا اور ملّیال منڈل کے لمباڑی پلی کے انیل گزشتہ چھ ماہ سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور ایک ہفتہ قبل شادی کی تھی۔ لڑکی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انیل کی پہلے شادی ہو چکی تھی اور اس کے دو بچے بھی ہیں، تاہم میاں بیوی میں علیحدگی ہو چکی تھی۔

 

گھر والوں کی ناراضگی کے سبب دونوں نے ملّیال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد گزشتہ پانچ دنوں سے سخی سنٹر میں لڑکی کو پولیس تحفظ فراہم کیا جا رہا تھا۔ انیل کے پہنچنے پر پیش آئے حملے کے واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

 

ذرائع کے مطابق یہ دونوں الگ الگ ذات سے تعلق رکھتے ہیں شادی یہ حملے کی ایک اہم وجہ بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button