یف پی ایس ٹی کی جانب سے اسٹیٹ لیول سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ کا گوداوری ہال میں انعقاد

حیدرآباد ۔ محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ایف پی ایس ٹی حیدراباد کی اطلاع کے بموجب سائنس ڈے کے موقع پر اسٹیٹ لیول سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد گوداوری ہال یس سی ی ار ٹی حیدرآباد میں عمل میں آیا۔
اس میں مختلف اضلاع سے آۓ تقریباً 90 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔انگلش میڈیم اور تیلگو میڈیم کے طلبہ وطالبات اس میں شامل رہے اس ٹیسٹ کے فوری بعد ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کا اعلان یف پی ایس ٹی کے اسٹیٹ صدر جناب اجے سنگھ نے کیا۔ جس میں ٹاپ 5 طلباء کو منتخب کرتے ہوئے
انہیں مہمان خصوصی ار رمیش سر ڈائریکٹر یس سی ار ٹی کے ہاتھوں کیش پرائز ایوارڈ و مومنٹو اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقعہ پر رمیش سر ڈائریکٹر ایس سی ار ٹی نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی بہت ہمت افزائی کی اور ان بچوں کی ستائش کرتے ہوئے اسی طرح سے سائنس مضمون میں اگے بڑھنے کی تلقین کی۔
اختتامی تقریب کی کاروائی چاری سر یف پی یس ٹی فائنانس سیکرٹری نے چلائی اور۔اجے سنگھ یف پی یس ٹی صدر نے مخاطب کرتے ہوئے بچوں کو اس طرح کے مقابلوں میں بہتر مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب محمد احمد خان جنرل سیکرٹری حیدراباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں سائنسی رجحان کو ڈیولپ کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام اہم کڑی ثابت ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ سی دھرمندر ڈی ایس او حیدرآباد اور راج شیکھر ایف پی ایس ٹی جنرل سیکرٹری نے بھی مخاطب کیا۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ارمیش سر ڈائریکٹر ایس سی ار ٹی کے علاوہ ایس سی ار ٹی کے فیکلٹی ہری کرشنا سر بھی موجود تھے۔اس پروگرام کے انعقاد میں ایف پی ایس ٹی کے جنرل سیکرٹری راجشیکھر سر نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔یہ پروگرام اجے سنگھ، راج شیکھر،چاری صاحب کی کاوشوں کی بدولت کامیاب رہا اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں ایف پی ایس ٹی کے ڈسٹرکٹ صدور و جنرل سیکریٹری نے معاون کردار ادا کیا
اس میں اہم ہیں۔ یف پی ایس ٹی کے فاؤنڈر سائ پرساد، محمد احمد خان، سی دھرمندر، مدوسدھن اور کرن میڈچل ڈسٹرکٹ،ناراینہ ورما، بھاسکر، سری کانتھ، سری نواس، بالا چندر اور تمام ڈسٹرکٹ سے ائے ہوئے صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ گائڈ ٹیچرز وغیرہ۔۔



