جرائم و حادثات

حیدرآباد میں مشہور برانڈس کی نقلی چائے کی پتی، واشنگ پاوڈر، گڈ نائٹ ریفلز کی فروخت کا انکشاف۔ ٹولی گرفتار

"حیدرآباد میں مشہور برانڈس کی نقلی چائے کی پتی، واشنگ پاوڈر، گڈ نائٹ ریفلز کی فروخت کا انکشاف۔ ٹولی گرفتار”

حیدرآباد: حیدرآباد میں پولیس نے بڑی مقدار میں نقلی چائے کی پتی ، مچھر وں سے بچاو کی ریفلزاور واشنگ پاؤڈر برآمد کرکے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔ حیدرآباد کی سی سی ایس اور ڈی ڈی اسپیشل کرائم ٹیم کے ارکان نے

 

گوشہ محل اور افضل گنج پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نقلی چائے کی پتی، سرف پاؤڈر اور گڈ نائٹ ریفلز فروخت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں جے رام (31)، سریندر (34) اور راجستھان سے تعلق

 

رکھنے والا ہنومان رام (21) شامل ہیں۔ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی نقلی اشیا میں 1,340 ریڈ لیبل چائے کی پتی کے پیکٹس، 100 تاج محل چائے پیکٹس، 75 کلو چائے کی کھلی پتی،

 

950 ٹائیڈ واشنگ پاوڈر پیکٹ، 100 ایریل واشنگ پاوڈر پیکٹ، 300 وہیل واشنگ پاوڈر پیکٹ، 550 سرف ایکسل واشنگ پاوڈر پیکٹ، 3,600 نقلی گڈ نائٹ کی بوتلیں اور پیکنگ میٹریل شامل ہیں۔ ملزمین گجرات کے ڈیلروں سے کم معیار کا

 

سامان اور نقلی پیکنگ کور انتہائی کم قیمت پر خرید کر انہیں مشہور برانڈز کی شکل دے دیتے تھے۔ بعد ازاں وہ انہیں گوشہ محل، افضل گنج، بیگم بازار اور دیگر علاقوں میں ریٹیل اور ہول سیل تاجروں کو فروخت کرکے

 

عوام کو دھوکہ دے رہے تھے۔یہ چھاپے سی سی ایس اے سی پی جی وینکٹیشور ریڈی کی نگرانی میں اسپیشل کرائم ٹیم کے سی آئی ڈی بکشفتی کی ٹیم نے انجام دیے۔ اسی دوران گولکنڈہ زون کے

 

ڈی سی پی چندر موہن کی نگرانی میں اے سی پی ایس سدرشن کی قیادت میں سی آئی ایس شروَن کمار کی ٹیم نے مقدمات درج کیے۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے مزید سات ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

"حیدرآباد میں مشہور برانڈس کی نقلی چائے کی پتی، واشنگ پاوڈر، گڈ نائٹ ریفلز کی فروخت کا انکشاف۔ ٹولی گرفتار”

متعلقہ خبریں

Back to top button