جوپلی کرشنا راو کی قیادت میں نو منتخب سرپنچ،نائب سرپنچوں کی کانگریس میں شمولیت

عادل آباد۔ضلع انچارج وزیر جوپلی کرشنا راو نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں جاری عوامی حکمرانی کے ذریعہ عوامی اسکیمات کی موثر عمل آوری اور ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر
موالا منڈل بھٹی ساورگاوں،کے سرپنچ میٹ پلی شرنیواس ریڈی،جئیندھ منڈل کے موضع نرالا کے سرپنچ چودھری پربھاکر،نائب سرپنچ فیروز،بھورج منڈل کے موضع تروڑا(بی) کے سرپنچ بویئر اروند،عادل آباد رورل منڈل دھیما کے سرپنچ کونڈہ لکشمن نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔جن کو ضلع انچارج وزیر نے پارٹی کھنڈوا پہناکر استقبال کیا۔
اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے سرپنچ،نائب سرپنچوں نے کہا کہ صرف اور صرف کانگریس پارٹی کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر ہی وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوے ہیں۔اسطرح اب وہ اپنے مواضعات کو بھی ہمہ جہت ترقی دلانے میں کوئ کسر نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر عادل اباد اسمبلی انچارج کندی شرنیواس ریڈی،تلنگانہ کسان کانگریس سیل ریاستی سکریٹری بورنگ شری کانت ریڈی،
موالا سرپنچ ڈی۔چندرشیکھر،این۔گنپت ریڈی،،ٹی۔وینکٹ ریڈی بھوجا ریڈی،آتما کمیٹی چیرمین سنتوش راو،قیوم،و دیگر موجودتھے


