جرائم و حادثات

کار کو راستہ نہ دینے پر دلت نوجوان کی بے رحمانہ پٹائی، کانگریس سرپنچ کے شوہر پر حملے کا الزام — جگتیال ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک دلت نوجوان کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس سے علاقے میں سنسنی پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سرپنچ کی گاڑی کو راستہ نہ دینے پر کانگریس سے وابستہ سرپنچ کے شوہر اور چند دیگر افراد نے دلت نوجوان تروپتی کو ذات کے نام پر گالیاں دیتے ہوئے مارا پیٹا۔

 

یہ واقعہ بگارام منڈل کے چناپور گاؤں میں پیش آیا۔ متاثرہ نوجوان کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ معمولی بات پر اسے گھسیٹتے ہوئے زد و کوب کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی گئی ہے۔

 

مارپیٹ کے مناظر قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئے ہیں اور یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ مقامی لوگ امید کر رہے ہیں کہ پولیس ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کرے گی اور متاثرہ نوجوان کو انصاف دلائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button