جرائم و حادثات
آدھی رات کو دہلی کی مچھلی مارکیٹ میں خوفناک آگ — درجنوں دکانیں راکھ، 23 فائر انجنوں کی مدد

مغربی دہلی کے علاقے مٹیالا میں چہارشنبہ کی درمیانی شب مچھلی مارکیٹ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق رات تقریباً 11 بج کر 55 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد 23 فائر انجن موقع پر روانہ کئے گئے۔ خ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ بجھانے کا عمل جاری تھا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ آگ کی لپیٹ میں چند دکانیں اور قریب موجود کچھ جھونپڑیاں بھی آ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسی علاقے میں 4 مارچ کو پانی سے بھرے غبارے کے معاملے پر 26 سالہ نوجوان کی پٹائی سے موت کے بعد کچھ کشیدگی بھی پیدا ہوئی تھی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا مقام اس واقعہ کی جگہ سے چند کلومیٹر دور ہے اور معاملے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔



