کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی16/مارچ کو چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان ۲۴ ویں لیلۃ القدرو تحفظِ ناموسِ رسالتؐ کانفرنس

کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی16/مارچ کو چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان ۲۴ ویں لیلۃ القدرو تحفظِ ناموسِ رسالتؐکانفرنس
بیرونی مہمان مقررین عالمی شہرت یافتہ عالم دین ، مفکر اسلام، فاضل بغداد حضرت العلامہ مفتی محمد مختار الحسن بغدادی (یوپی) وخطیب الہند حضرت العلامہ مفتی محمد تنویر القادری (رامپور)کا مختصر تعارف
حیدرآباد۔14/مارچ2026 ء ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان چوبیسویں لیلۃ القدر کانفرنس و تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا انعقاد 16/مارچ 2026ء بروزپیر بعد نمازِ تراویح بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔ اس عظیم الشان جلسہ میں پہلے مہمانِ مقرر کی حیثیت سے تشریف لانے والے عالمی شہرت یافتہ عالم دین ، فاضل بغداد ، مفکر اسلام، مصلح قوم و ملت، خلیفۂ حضور تاج الشریعہ ، جامع معقولات و منقولات مفتی محمد مختار الحسن بغدادی قادری صاحب قبلہ (فاضل صدام یونیورسٹی بغداد شریف ، شیخ الحدیث دارالعلوم نور الحق چرہ محمد پور ، فیض آباد ، یو پی) کی شخصیت محتاج ِ تعارف نہیں ۔ ہندوستان بھر ہی نہیں بلکہ عالم اسلام میں آپ کا شمار اکابر علمائے اہل سنت میں ہوتا ہے ۔ آپ کا تعلق ایک علمی گھرانہ سے ہے جس کے فیوضات کا اثر رہا کہ آپ بچپن سے علمی ذوق اور دین متین کی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے ۔ آپ بغداد کی معروف اسلامی جامعہ صدام یونیورسٹی سے فاضل ہیں ۔ آپ عربی زبان پر بہترین عبور رکھتے ہیں ۔اور دارالعلوم نور الحق چرہ محمد پور ، فیض آباد کے شیخ الحدیث کی حیثیت خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ آپ شب وروز دین متین کی ترویج و اشاعت میں مصروف رہتے ہیں ۔ درس و تدریس کی خدمات کی معروفیت کے ساتھ ساتھ آپ اپنے منفرد فن خطابت کی بنیاد پر علماء اہل سنت میں ایک عظیم مقام رکھتے ہیں ۔ہندوستان ہی نہیں بلک کے دنیا بھر کے کئی ممالک میں آپ کے شرف ِ خطابت و فیضانِ علمی سے ہزارہا عاشقانِ رسول فیضیاب ہوچکے ہیں ۔ کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی دعوت پر پہلی بار اس عظیم الشان کانفرنس میں آپ کا بصیرت فروز خطاب ہوگا جو حیدرآباد دکن کے عاشقانِ رسول ﷺ کیلئے ایک عظیم اعزاز ہوگا ہے ۔ کانفرنس میں تشریف لانے والے دوسرے مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین ،مفکر اسلام ، خطیب ذیشان ،حضرت العلامہ مفتی محمد تنویر القادری صاحب (رامپور ، یو پی )کی شخصیت بھی محتاج ِ تعارف نہیں ہے ۔ آپ جامعۃالاشرفیہ اور دارالعلوم نور الحق چرہ محمد پور ، فیض آباد ، یو پی سے فارغ ہیں ۔ اور جامعہ عربیہ سراج العلوم ، نگلیا عاقل ، رامپور و مدرسہ جامعہ حبیبیہ کشمیری گیٹ فیروز آباد میں استاذ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ نیز سنی مرکز صابری مسجد فیروزآباد میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ آپ بھی شب و روز بھی دین متین کی ترویج و اشاعت میں گذرتے ہیں ۔ آپ کو حضور وارث پنجتن پاک حضرت سید یحییٰ حسن علیہ الرحمہ مارہرہ شریف اور انیس ملت حضرت سید انس میاں صاحب قبلہ واسطی ، بلگرام شریف سے شرف ِخلافت حاصل ہے ۔ آپ کی شخصیت جہاں درس و تدریس سے تعلق رکھتی ہے وہیں ایک عظیم مقرر کی حیثیت سے بھی آپ جانے جاتے ہیں ۔ آپ کے فن خطابت کا ہر جگہ شہرہ ہے آپ کے منفرد اندازِ خطابت سے دنیا بھر میں کئی عاشقانِ رسول فیضاب ہوچکے ہیں ۔ کمیٹی کی دعوت پر آپ بھی مہمان مقرر کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں جو حیدرآباد دکن کی عوام کیلئے ایک عظیم اعزاز ہوگا ہے ۔ کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب قبلہ ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی صاحب ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صاحب، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی صاحب کرینگے ۔ زیر حمایت حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی صاحب (چیرمین ورلڈ قرآنک مشن )، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی صاحب ، ڈاکٹر حیدر یمنی صاحب ، ڈاکٹر مجیب شاہد صاحب ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر سید خالد محی الدین قادری صاحب ، ڈاکٹر سید قمر قادری صاحب ، ڈاکٹر غوث قادری صاحب ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان صاحب کی قراء ت کلامِ پاک سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوانِ رسول ملک محمد اسمٰعیل علی خاں (گولڈ مڈلسٹ ) ، محمد شفیع رضا قادری ، محمد داؤد قادری ، محمد صدیق رضوی ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ نیز مقامی علماء کرام میں حضرت العلامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ)، حضرت مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی ، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے بھی خطابات ہونگے ۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں قرآن مجید کا آفاقی پیغام اُمت ِ مسلمہ کے نام ، شانِ رسالتمآب ﷺ میں گستاخی اور اس کی سزا ، تحفظ ِ ناموس رسالت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں ، نوجوان نسلوں کی حفاظت اور اسلامی تعلیم و تربیت کی اہمیت ، عصر حاضر میں مسلم معاشرہ کے بگڑتے ہوئے حالات ، دشمنان اسلام کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں ، مسلم نوجوانوں لڑکے و لڑکیوں کی دین سے دوری ، مغربی کلچر کی طرف رغبت اور والدین و سرپرستوں کی ذمہ داریاں جیسے عنوانات پر مہمان مقررین کرام و مقامی مقررین کے بصیرت افروز و فکر انگیز خطابات ہونگے ۔ کانفرنس میں نیز عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں کیلئے رقت انگیز دعاء کا اہتمام ہوگا ۔ سابقہ کانفرنسوں و جلسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ الحمد للہ رحمت عالم کمیٹی مسلسل 30سالوںسے اپنے دینی ، اصلاحی و تبلیغی مشن کو جاری رکھے ہوئے ۔ عصر حاضر میں مسلمانوں کے ایمان و عقیدہ کے تحفظ کیلئے کمیٹی مسلسل اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ۔ محمد عادل اشرفی ، محمد اسلم اشرفی ، محمد قادر خان قادری ،سید لئیق قادری، سید اعزاز محمد قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی محمد عبدالکریم رضوی ، محمد عظیم برکاتی ( ایڈوکیٹ ) ، سید طاہر حسین قادری ، محمد عبدالمنان عارف قادری نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس عظیم الشان کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔



