جنرل نیوز

اضلاع کریم نگر و راجنا سرسلہ کے عازمین حج کیلئے 16 مارچ تا 17مارچ سیول ہاسپٹل کریم نگر میں میڈیکل اسکریننگ ٹیسٹ 

 

کریمنگر :- محمد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کریم نگر و کوآرڈینیٹر ، سید عرفان الحق کوآرڈینیٹر کی اطلاع کے بموجب سال برائےحج 2026 ریاستی حج کمیٹی کے توسط سے امسال مکہ مکرمہ جانے والے کریم نگر و سرسلہ کے عازمین حج کیلئے پہلے مرحلہ میں میڈیکل اسکریننگ ٹیسٹ کا 16 مارچ تا 17مارچ سیول ہاسپٹل کریم نگر میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے

 

۔جس میں عازمین حج کی طبی تشخیص سے متعلق ضروری اہم ٹسٹ کرنے کے بعد فٹنس رپورٹ دی جائے گی۔ جس کے بعد عازمین حج کو ویکسینیشن کا اہل قرار دیتے ہوئے ٹیکہ اندازہ کی جائے گی۔ضلع کریم نگر کے جملہ 138 عازمین اور ضلع سرسلہ کے 12 عازمین حج اس مرتبہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ تمام عازمین حج سے خواہش کی جاتی ہے

 

کہ وہ باپابندی وقت سیول ہاسپٹل سدرم ہال کریم نگر پہنچ کر اپنا اپنا میڈیکل اسکریننگ ٹیسٹ کروائیں۔ البتہ ویکسینیشن پروگرام 23مارچ کے بعد رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button