جنرل نیوز

نظام آباد میں نمازِ عیدالفطر کی ادائیگی کیلئے انتظامات کا جائزہ نظام آباد ٹاؤن مجلس اور عیدگاہ قدیم و جدید انتظامی کمیٹی نے بلدیہ انجینئر س کے ہمراہ کیا دورہ

نظام آباد میں نمازِ عیدالفطر کی ادائیگی کیلئے انتظامات کا جائزہ

نظام آباد ٹاؤن مجلس اور عیدگاہ قدیم و جدید انتظامی کمیٹی نے بلدیہ انجینئر س کے ہمراہ کیا دورہ

نظام آباد: 15/مارچ (اردو لیکس)نظام آباد شہر میں واقع تمام چار عیدگاہوں میں نماز ِ عید الفطر کی ادائیگی کے انتظامات کے سلسلہ میں آج صدر مجلس نظام آباد ٹاؤن محمد شکیل احمد فاضل کی قیادت میں صدر ضلع مجلس محمد فیاض الدین،محمد شہباز احمد معتمد مجلس, صدر عیدگاہ قدیم و جدید انتظامی کمیٹی عبدالرحمن بازرارہ، محمد عنایت علی افروز، محمد رفیق کے ساتھ ساتھ مجلسی کارپوریٹرس محمد ریاض احمد, عبدالرحمن ارشد پاشاہ، عبدالعلی، محمدامتیاز،محمد سراج الدین،امرفاروق، عبدالقدیر، مجلسی قائدین شیخ خلیل احمد نے نظام آباد انجینئر بلدیہ پی راجو، اسسٹنٹ انجینئرس سید عنایت کریم، محمد سلمان نے آج عیدگاہ قدیم بودھن روڈ، عیدگاہ جدید قلعہ، عیدگاہ مدینہ دھرم پوری ہلزاور عیدگاہ اہلحدیث دھرم پوری کا دورہ کرتے ہوئے بنیادی ضروری سہولتوں کی فراہمی جیسے راستوں کی درستگی و مرمت، مورم اندازی، شامیانوں کے نصب کئے جانے، پینے کے پانی اور وضو کیلئے پانی کاانتظام، ساؤنڈ سسٹم ولاؤڈ اسپیکر کا انتظام کے سلسلہ میں تفصیلی طورپر دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا گیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ان کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔

 

صدر مجلس نظام آباد ٹاؤن و سینئر کارپوریٹر محمد شکیل احمد فاضل نے بتایاکہ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب ایم پی کی ہدایت پر عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے سلسلہ میں بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ قدیم عیدگاہ بودھن روڈ کے جدید منبر کی تعمیر کے پیش نظر ڈالی گئی مورم کو ناکافی قرار دیا گیا اور اس کی سطح کو ہموار کرتے ہوئے مزید مورم ڈالنے کیلئے بلدیہ انجینئرس سے خواہش کی گئی۔

 

اسی طرح دیگر عیدگاہوں میں اراضی کو مسطح کرنے، گڑھوں میں مورم اندازی کرنے اور جاروب کشی کرنے و صاف صفائی کے بہترانتظامات کوانجام دینے پر زور دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button