انٹر نیشنل

مکہ ہیلتھ کلسٹر نے حرم میں “سیف ہارٹ زون” قیام کیا۔ زائرین کی بہتر خدمت کا عزم 

ریاض ۔ کے این واصف

 

حرمین شریفین میں زائرین کی اعلٰی پیمانے پر طبی خدمات دستیاب کرائی جاتی ہیں۔ انتظامیہ نے اب طبی خدمت کے سلسلہ میں ایک اور اہم اقدام کیا ہے۔ مکہ ہیلتھ کلسٹر نے مسجد الحرام میں “سیف ہارٹ زون” قائم کیا ہے جس کا مکمل انتظام کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے زیرِ قیادت ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق اس اقدام کا مقصد دل کی بیماریوں کے باعث ایمرجنسی صورتحال میں جلدی علاج فراہم کرنا اور جلد از جلد طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔یہ اقدام عمرے کے لیے آنے والے زائرین اور مقدس مقامات کی زیارت کرنے والے افراد کی صحت کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ سعودی وژن 2030 کے تحت ہیلتھ سیکٹر ٹرانفورمیشن پروگرام کے اہداف کے تحت بہترین علاج تک رسائی دی جا سکے۔

 

اس پروجیکٹ میں 10 کارڈیک انٹینسیو کیئر بیڈز اور 30 کوالیفائیڈ طبی ماہرین کی ٹیم شامل ہیں۔الحرم ہسپتال میں موبائل کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری کی ذریعے امراض قلب کا علاج کیا جا رہا ہے۔یہاں پیچیدہ امراض کے لیے جدید میکینکل سپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس میں جان بچانے والی ڈیوائس جیسا کہ ای سی ایم او جبکہ امراض قلب کے لیے اسٹنٹ اور سپیشل ادویات بھی شامل ہیں۔

 

کیتھرائزیشن کے بعد مریض کی دیکھ بھال کی جاتی ہے اور مریضوں کو دوسرے ہپستال بھی منتقل کیا جاتا ہے۔اس اقدام کا مقصد خاص طور پر رمضان اور حج کے مصروف دنوں میں ہارٹ اٹیک کے شکار مریضوں کی حالت کو جلد از جلد بہتر بنانا اور فوری علاج فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button