جرائم و حادثات

نظام آبادپولیس کی جانب سے سائبر کرائمز پر خصوصی آپریشن کریک ڈاؤن 3 ماہ کے دوران 31 کروڑ روپئے کا لین دین۔ 5 ملزمین گرفتار : کمشنر پولیس نظام آبادپی سائی چیتنیا کا بیان 

نظام آبادپولیس کی جانب سے سائبر کرائمز پر خصوصی آپریشن کریک ڈاؤن

3 ماہ کے دوران 31 کروڑ روپئے کا لین دین۔ 5 ملزمین گرفتار

مزید تحقیقات جاری۔کمشنر پولیس نظام آبادپی سائی چیتنیا کا بیان

نظام آباد:19/ مارچ (اردو لیکس) پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا کی جانب سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے بموجب ضلع نظام آباد میں سائبر کرائمز میں اضافہ کو روکنے کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس تناظر میں IVٹاؤن پولیس نے سائبر کرائم پولیس کی مدد سے ایک ایسے نیٹ ورک کو کامیابی کے ساتھ بے نقاب کیا جو غیر قانونی طور پر بینک اکاؤنٹس کھول رہا تھا اور درمیانی افراد کے ذریعے سائبر مجرموں کو فروخت کر رہا تھا۔

 

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ انہوں نے مختلف نمبروں اور جعلی سرٹیفکیٹس کے ساتھ بزنس بینک اکاؤنٹس کھول کر سائبر فراڈ کرنے والوں کو فراہم کیے جس سے بڑے پیمانے پر فراڈ کرنے میں آسانی ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ صرف تین ماہ کے دوران 31 کروڑ روپئے کی لین دین ہوئی ہے۔ اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ رقم مختلف قسم کے سائبر فراڈ کے لیے استعمال کی گئی۔ اس معاملے میں ابھی بھی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔ شبہ ہے کہ اس میں کچھ اور لوگ ملوث ہیں۔ پولیس جلد ہی ان کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کریں گے۔

 

اس معاملے میں ملوث ملزمان محمد اظہر عمر 28 سالہ رنجل بیس بودھن، شیاملانوین عمر 30 سالہ ڈیری فارم شکر نگر بودھن، قاسم پٹیل عمر 25 سال ادمیر گلی بودھن، محمد منہاج احمد عمر 35 سال تاجر فروٹ، رنجل بیس بودھن، سید حفیظ عمر 32 سال پیشہ ڈیلکس موبائیل شاپ شربتی کنال بودھن کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کیا گیا۔پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ کسی بھی صورت میں اپنا بینک اکاؤنٹ دوسروں کو نہ دیں اور نہ فروخت کریں۔ OTP، PIN، CVV جیسی تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں

 

۔نامعلوم کالز، لنکس یا پیغامات پر بھروسہ نہ کریں۔ایسی پیشکشوں پر یقین نہ کریں جو مختصر وقت میں زیادہ منافع کا وعدہ کرتی ہیں۔کسی بھی سائبر فراڈ کی صورت میں، فوری طور پر 1930 ہیلپ لائن پر کال کریں یا cybercrime.gov.in پر شکایت درج کریں۔سائبر کرائمز کو روکنے میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔ محکمہ پو لیس کی جانب سے عوام کے تحفظ اور امن و امان کی برقراری کیلئے موثر صیانتی قدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button