مضامین

خبر پہ شوشہ“گھامڑ کہیں کے”

کے این واصف 

ایک عرصہ بعدلفظ “گھامڑ” سنا تو اچانک ہنسی چھوٹ گئی۔ یہ لفظ کسی اور نے نہیں بلکہ کانگریس کی ترجمان Supriya Shrinate نے اپنے ایک ویڈیو میسج میں بی جے پی کے آئی ٹی سل کی ٹرول آرمی کے لیے استعمال کیا تھا۔

 

معاملہ تھا ملک میں میں “ایل پی جی” کی شدیدقلت کا۔ ملک بھر میں لوگ کیس ایجنسیز کے آگے سنکڑون کی تعداد میں گیس سلنڈرز کے لئے قطاروں میں کھڑے ہیں۔ دھوپ میں کھڑے کھڑے لوگ گیس سلنڈر کی طرح لال ہورہے ہیں۔ جس کی ویڈیوز میڈیا میں خوب وائرل ہوئین۔ پہلے تو ارباب مجاز نے ملک میں ایل پی جی قلت کی خبر کو اپوزیشن کی پھیلائی افواہ قرار دیا۔

 

بعد میں حسب روایت اپنی آئی ٹی سل آرمی کو کام پر لگایا۔ انھین واٹس اپ پر وائرل کرنے ایک میسج لکھ کر دیا گیا۔ جس میں لکھا تھا “مین نے آج صبح فون کے ذریعہ 45-11 پر گیس سلنڈر بک کروایا اور ایک بج کر 30 منٹ پر سلنڈر میرے گھر پہنچ گیا”۔ عقل سے پیدل “اند بھکتوں” نے اس مسیج کو جوں کا توں کاپی کیا اور اپنے اپنے واٹس اپ اکاؤنٹ سے ملک بھر میں وائرل کردیا۔

 

اس پر کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے اپنے ویڈیو مسیج میں اندبھگتوں سے کہا “ارے گھامڑوں اپنے مسیج میں کم از کم وقت تو تبدیل کرتے۔ کیا سب کے سب نے 45-11 کو سلنڈر بک کیا اور سب کو 30-1 پر سلنڈر ڈیلیور ہوگیا۔ “گھامڑ کہیں کے”۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button