انٹرٹینمنٹ
قادر علی بیگ تھیٹرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈرامہ Akeli کی پیشکشی

حیدرآباد(پریس نوٹ)قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ریڈیسن بلیو پلازہ ہوٹل کے اشتراک سے 24 مارچ 2026، بروز منگل، شام 7:30بجے،ریڈیسن بلیو،بنجارہ ہلز میں ایک خصوصی ثقافتی تقریب منعقدہوگی۔
یہ تقریب مرحومہ رضیہ بیگ کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر معروف اداکارہ ہیمانی شیوپوری،مشہور ادیبہ منو بھنڈاری کی کہانی پر مبنی ڈرامہ Akeli پیش کریں گی۔یہ پروگرام خواتین کے فنونِ لطیفہ میں
نمایاں کردار کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر : 9391336181 پرربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔



