جرائم و حادثات

سڑے ہوئے انڈوں اور خطرناک کیمیکلز سے بچوں کے کھانے کے اشیاء کی تیاری۔ حیدرآباد میں فیکٹری پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد: راجندر نگر زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس، ایس۔ سری نیواس، آئی پی ایس کے احکامات پر میلاردیو پلی پولیس نے کاٹے دھان علاقہ میں ایک غیر قانونی فوڈ مینوفیکچرنگ سینٹر پر چھاپہ مارا جہاں بچوں کے لیے ڈونٹس اور کیک تیار کیے جا رہے تھے۔

 

پولیس نے اندرا سوسائٹی کے علاقے میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کے کھانے کی اشیاء میں انتہائی خطرناک کیمیکلز استعمال کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا۔ ملزمین میں آفریدی انصاری (22 سال، سپروائزر)، یاسین (32 سال) اور ختریشن (چندرائن گٹہ) شامل ہیں۔ ملزمین نے "مدھُرائی میناکشی فوڈ کمپنی” کے نام سے بغیر

 

غیر قانونی کاروبار شروع کیا۔ ملزمین نے مارکیٹ سے ٹوٹے اور خراب انڈے جمع کیے اور ان میں مضر صحت کیمیکلز شامل کرکے غیر صفائی والے ماحول میں ڈونٹس اور کیک تیار کررہے تھے جس کے استعمال سے بچوں کی صحت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

 

ضبط شدہ اشیاء میں 330 عدد ٹوٹے ہوئے انڈے، کیمیکلز سوڈیم بینزویٹ (15 کلو)، سوربک ایسڈ (15 کلو)، پوٹاشیم سوربیٹ (20 کلو)، پی جی پی آر لیکوئڈ اور امونیا سلفائٹ شامل ہیں جبکہ تیار شدہ کھانے کی اشیاء میں 150 کلو ڈونٹس اور کیک، 120 کلو ڈالڈا اور 25 کلو ملک پاوڈر شامل ہیں۔

 

مشینری میں مکسنگ مشینیں، اسپائرل مشین، اوونز اور وزن لگانے والی مشینیں ضبط کی گئی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button