جرائم و حادثات
کلاس روم میں پروفیسر کی شرمناک حرکت — میڈیکل کی طالبہ نے چپل سے سبق سکھا دیا
بنگلورو میں ایک پروفیسر کی شرمناک حرکت سامنے آئی ہے جہاں کلاس روم میں ہی ایک طالبہ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کا معاملہ منظرِ عام پر آیا۔
اطلاعات کے مطابق نیلامنگلا کے ایک میڈیکل کالج میں پروفیسر محمد نے کلاس کے دوران ایک طالبہ کو مخاطب کرتے ہوئے سب کے سامنے محبت کا اظہار کیا اور یہاں تک کہا کہ وہ طلبہ میں چاکلیٹس تقسیم کریں گے۔
طالبہ نے اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے پوچھا کہ اس نے کب ایسا کہا، جس پر پروفیسر نے مبینہ طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کا دعویٰ کیا۔ اس بات پر برہم طالبہ نے فوری طور پر چپل سے پروفیسر کو مارا۔
کالج میں پیش آئے اس واقعے کو دیگر طلبہ نے موبائل میں ریکارڈ کر لیا، جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ عوام اور سوشل میڈیا صارفین پروفیسر کے رویے پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔



