جرائم و حادثات

سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔‌تلنگانہ ضلع نرمل میں اے سی بی کی کاروائی

نرمل: ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے مامڑہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ٹی۔ اشوک کو بے سی بی کے عہدیداروں نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر نے شکایت کنندہ کے خلاف کی‌ گئی شکایت پر کیس درج نہ کرنے کے بدلے میں 20,000 روپے رشوت طلب کی تھی۔

 

سب انسپکٹر پولیس اسٹیشن کے عقب میں واقع ایس آئی کوارٹرس میں رشوت کی رقم وصول کر رہا تھا کہ اسی دوران اے سی بی حکام نے چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button